بھٹکل:23/ڈسمبر (ایس او نیوز) عوام کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر انہیں بیدار کرنےو الے قومی شخصیات کے بغیر ملک کی تجدیدکاری کاکام آگے نہیں بڑھےگا، اور ایثار و قربانی دینےوالی شخصیات کی پروان بھی ناممکن ہوگی۔ تعلیمی اداروں کو چاہئے کہ اس سلسلے میں طلبا کو معیاری و اخلاقی تعلیم دے کر سماجی سدھار کےلئے معاون بنانے کی منگلورو سہیادری انجنئیرنگ اینڈ مینجمنٹ کالج کے شعبہ انسانیت کے پروفیسر ڈاکٹر سی کے منجوناتھ نے اپیل کی۔
وہ یہاں مرڈیشورمیں آر این ایس ودیانکیتن اسکول کے سالانہ جلسہ میں شرکت کرتے ہوئے خطاب کررہے تھے۔ شیموگہ ضلع کے چوتھے اضافی عدالت کے پبلک پراسی کیوٹر بی پرکاش چندر شٹی نے آر این ایس تعلیمی اداروں کے صدر اور سرمایہ دار آر این شٹی کی تعلیمی خدمات کی ستائش کی ۔ بھٹکل بی ای اؤ وینکٹیش پٹگار آر این ایس ودیا نکیتن کے پرنسپال ڈاکٹر سریش شٹی،ایم وی ہیگڈے ، پی یو کالج پرنسپال پی مادھو موجود تھے۔ استانی فلیویا فرنانڈیز نے استقبال کیا تو کوملا موگیر نے شکریہ اداکیا۔ اے وی سپریا نے نظامت کی ۔ پروگرام کے بعد طلبا نے ثقافتی پروگرام پیش کئے۔